16 اپریل 2025 - 18:42
ویڈیو | ہم اپنے ہتھیار حوالے نہیں کریں گے، عراقی مقاومت اسلامی

عراق کی تحریک النجباء کی سیاسی کونسل کے رکن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا: دعوی کیا جا رہا ہے کہ عراقی مقاومت کے ہتھیاروں کی تحویل کے بارے میں مذاکرات ہو رہے ہیں جو صرف خیالی تصور ہے۔ کوئی بھی عقلمند انسان اسلحے کی تحویل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ مقاومت کا اسلحہ عراق کی طاقت کا باعث ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراق کی تحریک النجباء کی سیاسی کونسل کے رکن "ڈاکٹر فراس الیاسر" نے ٹی وی چینل "العراقی ٹی وی" کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: "ہم اپنا اسلحہ حوالے نہیں کریں گے"۔
ڈاکٹر فراس الیاسری نے کہا: 
اس وقت عراق میں طاقت کا ایک عامل پایا جاتا ہے، موجودہ تمام تر مشکلات و مسائل کے باوجود، مقاومت کا اسلحہ ـ جس کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر بات ہو رہی ہے اور دعوی کیا جاتا ہے کہ گویا اسلحے کی تحویل کے بارے میں مذاکرات ہو رہے ہیں جو صرف وہم و خیال ہے۔ آج عراق میں حقیقی طاقت کا ایک عامل پایا جاتا ہے۔
اینکر: یعنی آپ اپنا اسلحہ حوالے نہیں کریں گے؟ آپ اسلحہ تحویل میں نہیں دیں گے؟
جواب: ہرگز نہیں، حقیقی دنیا میں اس حوالے سے کوئی سنجیدہ اور عملی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ کیونکہ حتی اگر عراقی حکومت بھی چاہے کہ اس مسئلے کو مقاومت اسلامی کے ساتھ زیر بحث لائے، تو گویا کہ وہ ساڑھے چار کروڑ عراقی باشندوں کی  جان سے کھیلی ہے۔ کیونکہ جو کچھ ہم نے شام کے ساحلی علاقوں میں دیکھا اور آپ کے چینل نے بھی ان واقعات کی تصاویر دکھائی ہیں، وہ سب امریکی -اسرائیلی پراجیکٹ ھا جو ممکن ہے کہ اگلے کسی مرحلے میں عراق میں بھی بھی دہرایا جائے، چنانچہ کوئی بھی عقلمند شخص اسلحے کی تحویل کے بارے میں نہیں سوچ سکتا۔ کیونکہ یہ اسلحہ عراق کی طاقت کا باعث ہے۔ 
آج اللہ کے لطف و فضل کے بعد، جو چیز عراق کی حفاظت کرتی ہے وہ مقاومت کا اسلحہ ہے۔ 
اینکر: شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha